29 دسمبر 2012 - 20:30

سعودي عرب کي حمايت يافتہ بحريني شاہي حکومت کي سخت گير پاليسيوں کے باوجود عوامي انقلاب کي تحريک جاري ہے اور لوگ شاہي حکومت کے خاتمے کا پر زور مطالبہ کر رہے ہيں-

ابنا: بحرين ميں عوامي انقلاب کي تحريک کي دوسري سالگرہ قريب آنے کے موقع پر ملک کے مختلف شہروں ميں مظاہرے ايک بار پھر شدت اختيار کر گئے ہيں-جمعے کے روز بھي دارالحکومت منامہ سميت بحرين کے مختلف شہروں ميں شاہي حکومت کے خاتمے اور جمہوريت کے قيام کے لئے مظاہرے کئے گئے-بحريني سيکورٹي فورس اور سعودي فوجيوں نے مظاہروں کو کچلنے کے لئے طاقت کا بے جا استعمال کيا، لوگوں پر آنسو گيس کے گولے برسائے اور مظاہرين کو چھرے والي گوليوں سے براہ راست نشانہ بنايا- بحريني اور سعودي سييکورٹي اہلکاروں کي بربريت کے نتيجے ميں درجنوں افراد کے زخمي ہونے کي خبر ہے-زخمي ہونے والوں کو گرفتاريوں کے خوف سے اسپتالوں ميں داخل کرانا بھي مکمن نہيں ہے- مظاہرين غير منتخب شاہي حکومت کے خلاف نعرے لگا رہے تھے اور انکا کہنا تھا کہ وہ اپنے مطالبات پورے ہونے تک مظاہروں کا سلسلہ جاري رکھيں گے-

.....

/169