28 دسمبر 2012 - 20:30

سابق سنیٹر کا کہنا تھا کہ دہشتگردوں نے بےشک بلور کو قتل کردیا لیکن انکے مشن اور کردار کو وہ ہرگز قتل اور فنا نہیں کرسکتے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ اے این پی امن و امان سے متعلق بشیر بلور کی پالیسی کو جاری رکھے گی۔

ابنا: ڈاکٹر علامہ سید محمد جواد ہادی نے بشیر احمد بلور کے قتل کی پر زور الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشتگردوں نے بشیر بلور کو قتل کرکے صوبے کے پختونوں کو غمزدہ کردیا۔ بشیر بلور ایک انسان دوست اور امن دوست شخصیت تھے، انکی خدمات یاد رکھنے کے قابل ہیں۔ سابق سنیٹر نے بلور ہاوس میں غلام احمد بلور کو تسلی دیتے ہوئے کہا کہ بشیر احمد بلور کی خدمات ناقابل فراموش ہیں، انہوں نے جان تو دے دی لیکن اپنے موقف سے بال برابر پیچھے نہیں ہٹے۔ ان کا کہنا تھا کہ دہشتگردوں نے بےشک بلور کو قتل کردیا لیکن انکے مشن اور کردار کو وہ ہرگز فنا نہیں کرسکتے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ اے این پی امن و امان سے متعلق بشیر بلور کی پالیسی کو جاری رکھے گی۔ انہوں نے کہا کہ قتل و مقاتلہ اور خودکش حملوں کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں۔ پاکستان میں بےگناہ مسلمانوں کا قتل عام کرکے اور ملک کے اندر افراتفری پیدا کرکے یہ لوگ کونسی خدمت کر رہے ہیں۔ اگر انہیں اسلام سے اتنی ہی محبت ہے تو اسرائیل اور کشمیر جاکر یہ خدمت کیوں نہیں کرتے؟ علامہ جواد ہادی نے عوامی نیشنل پارٹی نے اپنے لیڈر کے قتل پر صبر و تحمل کا جو مظاہرہ کیا وہ دوسروں کے لئے ایک نمونہ ہے۔ انہوں نے اے این پی کے قائدین کو امن کے سلسلے میں انکی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔

.......

/169