28 دسمبر 2012 - 20:30

اقوام متحدہ میں روس کے نمائندے نے انسانی حقوق کے دفاع میں امریکہ کی مواقف کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ نے عالمی سطح پر انسانی حقوق کی صورتحال میں بہتری لانے کےلئے کوئي کام نہيں کیا ہے۔

ویتالی چورکین نے کہا کہ انسانی حقوق کی صورتحال کو بہتر بنانے کے لئے عالمی سطح پر امریکہ کے تعاون پر سوالیہ نشانات لگے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ انسانی حقوق کے بارے میں بڑے بلند بانگ دعوے کرتا ہے لیکن انسانی حقوق کے عالمی معاہدوں کے بارے میں کوئي کام نہیں کرتا۔ انہوں نےکہا کہ امریکہ انسانی حقوق کے سلسلے میں اقوام متحدہ کی نوقرادادوں میں سے چھے قراردادوں کا رکن نہیں ہے۔ ویتالی چورکین نے کہا کہ امریکہ اسی طرح بچوں کے حقوق ، خواتین کی حمایت اور تارکین وطن کے حقوق کے کنونشنوں کا بھی رکن نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ بچوں کے حقوق کے کنونشنوں میں صرف تین ممالک رکن  ہیں جن میں ایک امریکہ ہے۔ واضح رہے حال ہی میں روسی صدر نے امریکہ میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ امریکہ وسیع پیمانے پر انسانی حقوق کی پامالی کا مرتکب ہوتا ہے ۔ واضح رہے اس وقت امریکہ میں سب سے زیادہ جرائم ہوتے ہیں اور جیلوں میں قید افراد کی تعداد بھی امریکہ میں سب سے زیادہ ہے۔............/110