ابنا: اسلامی جمہوریہ کی عدلیہ کے انسانی حقوق سیل کے سربراہ اور اسلامی مفکر محمد جواد لاریجانی نے ایران کے نیشنل ٹی وی سے گفتگو میں کہا کہ مغرب اس بات کی کوشش کررہا ہے کہ دنیا کو یہ سمجھائے کہ جمہوریت صرف لبرل حکومتوں کا خاصہ ہے لیکن اسلامی جمہوریہ ایران نے بہترین نوعیت کی جمہوریت سے امریکہ اور مغرب کے دعوے پر خط بطلان کھینچ دیا ہے۔ محمد جواد لاریجانی نے کہا کہ ایران دیگر ملکوں خاص طور سے مصر کے لئے نمونہ عمل میں تبدیل ہوچکا ہے اور اسلامی انقلاب نے گذشتہ تین دہائيوں میں ایک پٹھو حکومت کو ہٹا کر دنیا کے سامنے ایک ماڈرن، ترقی پذیر اور خود کفیل ملک پیش کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران کے خلاف ہر طرح کے دباؤ اور خطروں کے باوجود ایران نے بے پناہ ترقی کی ہے اور اس سے علاقے کے ملکوں پر مفید اثرات پڑے ہیں انہوں نے کہاکہ ملت ایران نے بصیرت، فرض شناسی اور فریضے پر عمل کرکے مغرب کی سازشوں کو ناکام بنایا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
/110