26 دسمبر 2012 - 20:30

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ علی اکبر صالحی نے کہا ہے کہ ایران شام کے بحران کے حل کے بارے میں بیرونی منصوبے کی اجازت نہیں دے گا۔

ابنا: وزیر خارجہ علی اکبر صالحی نے نامہ نگاروں سے گفتگو کے دوران کہا کہ بحران شام کا حل آسان نہیں بلکہ سخت ہے لیکن اسلامی جمہوریہ ایران بحران شام کی ایسی راہ حل چاہتا ہے جس میں شام کے لوگ شامل ہوں،نہ کہ بیرونی منصوبہ مسلط کیا جائے۔انہوں نے ایران کے ایٹمی سائنس دانوں پر ہونے والے حملوں سے متعلق قانونی کارروائي کے بارے میں کہا کہ اس سلسلے میں ایک بین الاقوامی کنونشن قایم کیا جانا چاہئے۔وزیر خارجہ علی اکبر صالحی نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی تجویز یہ ہے کہ سفارت کاروں کی طرح ہی سائنس دانوں کے لئے بھی ایک کنونشن قائم ہو تاکہ جب بھی دہشت گرد شیطانی کام کریں تو اس کنونشن کے مطابق عمل کیا جائے۔

.......

/169