25 دسمبر 2012 - 20:30

مشرقی افغانستان میں امریکہ کے فوجی اڈے پر خودکش حملہ ہوا جسکے نتیجے میں کئی امریکی فوجی ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔

ابنا: اطلاعات کے مطابق طالبان نے افغانستان کے شہرخوست میں آج امریکی اڈے پر بارودی مواد سے بھری گاڑی سے حملہ کیا جسکے نتیجے میں کئی امریکی فوجی ہلاک اور زخمی ہوئے ۔طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے دعوی کیا کہ اس حملے میں کم از کم 100 امریکی اور افغان فوجی ہلاک اور زخمی ہوئے ۔نیٹو کے ترجمان نے اس حوالے سے بیان دیتے ہوئے اعلان کیا کہ خوست میں واقع چیپمین فوجی اڈے پر ہونیوالے خودکش حملے میں 3 افغان فوجی ہلاک اور 7 دوسرے زخمی ہوئے ۔خوست میں واقع امریکی فوجی اڈا ، افغانستان کے مشرق اور جنوب مشرق میں سی آئی اے کا سب سے بڑا مرکز ہے جس پر دو سال قبل بھی خودکش حملہ ہوا تھا۔

.......

/169