25 دسمبر 2012 - 20:30

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے خلیج فارس تعاون کونسل کے 33ویں اجلاس میں ایران پر لگائے گئے الزامات کو بے بنیاد قرار دیا ہے۔

ابنا: جناب رامین پرست نےبحرین کے دارالحکومت منامہ میں منعقد ہونیوالے خلیج فارس تعاون کونسل کے 33ویں اجلاس کے مشترکہ بیان میں اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف عائد ہونیوالے الزامات کو یکسر بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ اپنے اندرونی مسائل و مشکلات کی ذمہ داری کو دوسروں پر عائد کرنا ،اصل میں حقائق سے راہ فرار اختیار کرنا ہے۔ انہوں نےکہا کہ عوامی مطالبات کو پورے کرنے کے بجائے مسائل کی ذمہ داری دوسروں پر ڈالنا اور پرتشدد طریقۂ کار اپنانا ، اچھا طریقہ نہیں ہے ۔ وزارت خارجہ کے ترجمان نے ایک بار پھر خلیج فارس میں ایرانی جزائر کے بارے میں عرب ملکوں کے دعووں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ یہ جزائر ایران کے اٹوٹ حصے ہیں اور بے بنیاد دعووں سے حقیقت تبدیل نہیں ہوسکتی۔جناب رامین مہمانپرست نے ایران کے ایٹمی پروگرام کی پوری طرح پرامن اور بین الاقوامی کنونشنوں کے مطابق ہونے پر تاکید کرتے ہوئےمزید کہا کہ یہ بڑی افسوس کی بات ہے کہ علاقے کے بعض ممالک ، غیرذمہ دارانہ بیانات دے کر خطے میں عدم استحکام کے درپے ہیں ۔ انہوں نے بوشہر ایٹمی پلانٹ کو مکمل طور پر محفوظ قرار دے کر کہا کہ ہم نے بارہا خطے کے ممالک کو اس ایٹمی پلانٹ کے معائنہ کرنے کی دعوت دی ہے۔

.......

/169