ابنا: یمن کے دارالحکومت صنعا میں پیر کو ہزاروں شہریوں نے امریکہ اور صہیونی ریاست کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا اور اپنے ملک کے اندرونی معاملات میں انکی مداخلتوں کی شدید مذمت کی۔ مظاہرین نے یمن کی حکومت سےبھی مطالبہ کیا کہ امریکہ اور صہیونی ریاست کے ساتھ اپنے سیاسی و فوجی تعلقات کو ختم کردے۔ مظاہرین نے اسی طرح حکومت پر الزام عائد کیا کہ وہ انقلابیوں کے مطالبات کو نظرانداز کررہی ہے۔
اس سے قبل یکم دسمبر کو بھی یمن کے عوام نے امریکہ کے خلاف بڑا احتجاجی مظاہرہ کرکے اس ملک پر امریکی ڈرون کی شدید مذمت کی تھی۔
.....
/169