24 دسمبر 2012 - 20:30

کراچی… گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد، وزیر اعلی سندھ سید قائم علی شاہ اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے بانی پاکستان قائد اعظم محمد جناح کے یوم پیدائش پر مزار قائد پر حاضری دی ، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی جبکہ پاکستان ملٹری آکیڈمی کاکول کیکیڈٹس نے مزار قائد پر گارڈز کے فرائض کی ذمہ داری سنبھال لی ہیں.

ابنا: بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے 136ویں یوم ولات کے موقعے پر مزار قائد پر گارڈز پر تبدیلی کی پروقار تقریب منقعد کی گئی۔تقریب کے مہمان خصوصی پاکستان ملٹری آکیڈمی کاکول کے کمانڈنٹ میجر جنرل صادق علی تھے۔ گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب کے موقعے پر مہمان خصوصی نے گارڈز کی تبدیلی کا جائزہ لیا اور مزار پر فاتحہ خوانی کی اور پھول چڑھائے۔ پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول کے کیڈٹس نے پاک فضائیہ سے گارڈز کی ذمہ داریاں سنبھال لی۔ جس کے بعد گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد، وزیر اعلی سندھ قائم علی شاہ اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے مزار قائد پر حاضری دی پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی جس کے بعد بلاول بھٹو زرداری نے مہمانوں کی کتاب میں تاثرات قلم بند کئے۔وزیر اعلی سندھ سید قائم علی شاہ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ لوگ مضبوط ہونگے تو ملک مضبوط ہوگا، ہماری کوشش ہے لوگوں کی خدمت کریں، آئین کی پاسداری کریں۔ گورنر سندھ نے قوم کو قائد اعظم کے یوم پیدائش پر مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور عوام کو مشکل چیلنجز کا سامنا ہے ، قائد اعظم کے تصور کو سامنے رکھ کر چیلنجز کا سامنا کرسکتے ہیں ، جس کے بعد تینوں مسلح افواج کے نمائندوں نے مزار قائد پر حاضری اور پھول چڑھائے۔

.....

/169