ابنا: اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان رامین مہمانپرست نے دہشت گردی اور انسانی حقوق کے بارے میں امریکہ کی متضاد پالیسی پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ کو انسانی حقوق کے بارے میں بات کرنے کا کوئی حق حاصل نہیں ہے کیونکہ امریکہ پوری دنیا میں انسانی حقوق کو پامال کررہا ہے۔
ترکی کےشہر انقرہ میں پہنچنے کےبعد رامین مہمانپرست نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ نے افغانستان،عراق ، فلسطین اور لاطینی امریکہ میں انسانی حقوق کو اتنا پامال کیا ہے کہ اب دنیا یہ کہتی ہے کہ امریکہ کو انسانی حقوق کے بارے میں بات کرنے کا کوئی حق حاصل نہیں ہے اور گونتانامو اور ابو غریب جیلیں امریکہ امریکی انسانی حقوق کا جیتا جاگتا ثبوت ہیں۔
.......
/169