ابنا: امريکي صدر کا کہنا تھا کہ ٹيکسوں ميں اضافہ اور اخراجات ميں کمي کا منصوبہ بھي امريکي معيشت کے لئے تباہ کن ثابت ہوگا- انہوں نے کہا کہ سال ختم ہونے ميں صرف دس دن باقي رہ گئے ہيں جو اس بات کي علامت ہے کہ امريکہ کے معاشي بحران کے حل کے لئے دس دن کي مہلت باقي ہے جسکے بعد طے شدہ سمجھوتے کے تحت امريکي شہريوں سے لئے جانے والے ٹيکسوں ميں خودبخود اضافہ ہوجائے گا-انہوں نے کہا کہ نئے بل کے تحت تمام امريکي شہريوں سے ٹيکسوں کي وصولي کي شرح ميں يکساں اضافہ ہوگا -امريکي صدر نے کہا کہ دولت مند طبقے سے زياد ٹيکس وصول کئے جانے کے بارے ميں ري پبلکن اور ڈيموکريٹ کے درميان کوئي اتفاق رائے نہيں ہوسکا ہے- امريکي صدر کا بيان ايسے وقت ميں سامنے آيا ہے کہ ايوان نمائندگان کے سربرا جان بوئينر نے کہا ہے کہ انہيں پارٹي کے اندر مخالفت کي وجہ سے دولت مند طبقے سے زيادہ ٹيکس وصول کرنے کے پروگرام سے پيچھے ہٹنے پر مجبور ہونا پڑا ہے.
.....
/169