21 دسمبر 2012 - 20:30

دنیا کے مختلف ممالک شدید سردی کی لپیٹ میں ہیں، دسمبر کے دوران مشرقی یورپ میں سردی سے ہلاک ہونیوالوں کی تعداد 200 ہوگئی ہے۔

ابنا: دنیا کے مختلف ممالک شدید سردی کی لپیٹ میں ہیں، دسمبر کے دوران مشرقی یورپ میں سردی سے ہلاک ہونیوالوں کی تعداد 200 ہوگئی ہے۔ ادھر امریکہ میں برف کے طوفان نے لوگوں کی مشکلات میں اضافہ کردیا۔ امریکہ کی مغربی وسطی ریاستوں میں برف کے طوفان سے نظام زندگی مفلوج ہوگیا، شہری اور سرکاری اہلکار برف ہٹانے میں مصروف رہے۔ مغربی وسطی ریاستوں میں پروازیں منسوخ کردی گئیں اور تعطیلات منانے کیلئے سفر پر نکلنے والے لاکھوں افراد کو اپنے منصوبوں میں تبدیلی کرنا پڑی۔ یوکرائن میں برفباری کا 40 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا ہے، شدید سردی اب تک83 افراد کی جان لے چکی ہے۔ سڑکوں پر کئی فٹ برف جمنے کی وجہ سے مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔/110