20 دسمبر 2012 - 20:30

اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ میں خارجہ پالیسی اور قومی سلامتی کمیشن کے نائب سربراہ نے کہا ہے کہ ایران کی مسلح افواج دشمن کے ممکنہ حملوں کا مقابلہ کرنے کے لئے پوری طرح سے تیار ہیں۔

ابنا: منصور حقیقت پور نے آج فارس نیوز ‎سے گفتگو میں امریکہ کو نصیحت کی کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے تعلق سے اپنی پالیسیوں میں تبدیلی لائے اور اشتعال انگیز اقدامات نہ کرے کیونکہ ایران علاقے کی سب سے بڑی طاقت ہے۔ منصور حقیقت پور نے سپاہ پاسداران کے ہاتھوں خلیج فارس میں ایک امریکی ڈرون طیارے کے اتارے جانے کی طرف اشارہ کرتےہوئے کہا کہ امریکی ڈرون کو اتارنے سے معلوم ہوگیا کہ ایران کی مسلح افوج ایک لمحہ بھی اپنے ملک کے دفاعی سے غافل نہیں ہیں۔ واضح رہے ایران کے ماہرین نے خلیج فارس کے علاقے میں موجود ایک امریکی ڈرون کو اس وقت صحیح سلامت اتارلیا تھا جب وہ ایران کی فضائي حدود میں داخل ہوا تھا۔ اس سے قبل بھی ایران کے سائبر اور الکٹرانیک وار فیر کے ماہرین نے امریکہ کے جدید ترین ڈرون طیارے آر کیو ایک سو ستر کو مشرقی علاقے میں اتار لیاتھا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔/110