اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق قطیف میں مظاہرین نے اپنی تحریک جاری رکھنے پر تاکیدکی۔ مظاہرین نے بحرین کی انقلابی قوم کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا اور بحرین کے ڈکٹیٹر کے خلاف نعرے لگائے۔ مظاہرین نے تاکید کی کہ آل سعود اور آل خلیفہ کاخاتمہ ناگزیر ہے اور آل سعود کی حکومت غیر قانونی ہے۔ مظاہرین نے کہا ہے کہ آل سعود کے حق میں امریکہ کی حمایت کا کوئي فائدہ نہیں ہوگا اور آل سعود کی فاسد حکومت نابود ہوکر رہے گي۔ اطلاعات کے مطابق سعودی عرب کے مرکزی علاقے قصیم میں بھی عوام نے احتجاجی مظاہرہ کرکے سیاسی قیدیوں کی رہائي کا مطالبہ کیا۔ واضح رہے انسانی حقوق کی متعدد تنظیموں نے آل سعود کے ہاتھوں انسانی حقوق کی خلاف ورزی پر کہا ہے کہ اس وقت تیس ہزار افراد آل سعود کی کال کوٹھریوں میں قید وبند کی صعوبتیں جھیل رہے ہیں۔ سعودی عرب میں دیگر عرب ملکوں کی طرح حریت پسند تحریک جاری ہے تاہم سعودی حکومت امریکہ اور مغربی حکومتوں کی سیاسی اور تشہیراتی حمایتوں سے عوامی تحریک کو وحشیانہ طریقے سے کچل رہی ہے۔
بشکریہ از ریڈیو تہران
واضح رہے کہ قصیم نجد کا شہر ہے اور نجد وہابی نظریات کا مرکز سمجھا جاتا ہے جہاں آل سعود کی فرمانروائی کی بنیاد رکھی گئی تھی اور آج اس علاقے کے لوگ بھی آل سعود سے تنگ آگئے ہیں۔ قصیم کی جیل میں ستمبر 2012 کے دوران 13 سیاسی قیدیوں کو قتل کیا گیا تھا جس پر اس علاقے کے لوگ سراپا احتجاج بن گئے تھے۔۔۔۔۔۔۔۔۔/110