ابناي اسلام آباد سے موصولہ رپورٹ کے مطابق پاکستان کے وزیر اعظم نے آج قومی اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ انسدادپولیوٹیم کی ورکرز کو گولیوں سے چھلنی کردیا گیا، دہشتگردی ایک فرد کا نہیں پوری قوم کا مسئلہ ہے ، دہشتگردی ختم کرنے کیلۓ ہرممکن کوشش کی جانی چاہیے دہشتگردی نے ہمارے سارے نظام کو خراب کردیا ہے پارلیمنٹ کا سب سے اہم فریضہ دہشتگردی کا خاتمہ ہے پاکستان کے وزیر اعظم کے خطاب سے قبل قومی اسمبلی نے فیئر ٹرائل بل کی منظوری دی جس کے مطابق کسی بھی مشکوک شخص کی ای میل بطور شہادت عدالت میں پیش کی جاسکے گی جبکہ متعلقہ خفیہ ایجنسی کا سربراہ ہائی کورٹ میں مشکوک شخص کے وارنٹ کیلئے درخواست دے گا۔ منظور کئے گئے بل کے مطابق ان شواہد کی بنیاد پر مشکوک شخص کے وارنٹ حاصل اور کیس درج کیا جا سکے گا تاہم پہلا وارنٹ 2 ماہ کیلئے ہوگا۔
۔۔۔۔۔
/110