18 دسمبر 2012 - 20:30

عراق کے صدر جلال طالبانی اس وقت بغداد کے مدینہ الطب اسپتال میں زیر علاج ہیں انھیں مزيد علاج کے لئے کل جرمنی منتقل کیا جائے گا۔

ابنا: عراقی کردستان کی میہنی یونین کی رپورٹ کے مطابق عراق کے صدر جلال طالبانی اس وقت بغداد کے مدینہ الطب اسپتال میں زیر علاج ہیں انھیں مزيد علاج کے لئے کل جرمنی منتقل کیا جائے گا۔

ایک عراقی اہلکار کے مطابق جلال طالبانی کی جسمانی حالت بہتر ہے اور انھیں کل جرمنی روانہ کیا جاسکتا ہے۔ واضح رہے کہ عراقی صدر کو کل دورہ پڑا جس کے بعد انھیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔
 
۔۔۔۔۔۔۔

/110