18 دسمبر 2012 - 20:30

اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ مجلس شورائے اسلامی کے قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیشن نے امریکہ میں مسلمانوں کی مساجداور انکے دوسرے مذہبی مقامات پر حملوں کی مذمت کی ۔

ابنا: ایرانی پارلیمنٹ کے قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیشن کے نائب سربراہ منصور حقیقت پور نے ملکی خبررساں ایجنسی سے گفتگو میں امریکی ریاست کیلی فورنیا کے فورمونٹ شہر میں مسلمانوں کی ایک مسجد پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ امریکی معاشرے میں اخلاقیات روبہ زوال ہے انہوں نےکہا کہ یہ امریکہ کے روبہ زوال ہونے کی ایک اور علامت ہے اور اس ملک میں اخلاق ،اقتصاد اور کسی بھی سطح پر موجود خراب ماحول کے باعث حکومتی ادارے بھی کمزور ہورہے ہیں۔
ایک امریکی نے چند روز قبل فورمونٹ شہر میں ابراہیم خلیل اللہ کی مسجد پر حملہ کرکے نمازیوں کو قتل کرنے کی دھمکی دی تھی۔
........
/110