16 دسمبر 2012 - 20:30

امريکہ ميں تشدد اور بلاوجہ فائرنگ کرکے لوگوں کے قتل کا سلسلہ جاري ہے۔

ابنا: اطلاعات کے مطابق رياست کنٹيکيٹ کے ايک اسکول ميں بھيانک فائرنگ ميں بيس بچوں سميت تيس افراد کے مارے جانےکے ايک روز بعد رياست جنوبي الاباما ميں فائرنگ کے ايک اور واقعے ميں چار افراد ہلاک اور زخمي ہوگئے ہيں۔ابنا: رپورٹ کے مطابق سنيچر کو ايک مسلح شخص نے ايک اسپتال ميں فائرنگ کردي جس ميں ايک فوجي سميت تين افراد زخمي ہوگئے۔ پوليس کي جوابي فائرنگ ميں مسلح فرد مارا گيا- اس سے پہلے جمعے کو رياست کنٹيکيٹ کے نيوٹاؤن ميں ايک اسکول ميں ايک بيس سالہ نوجوان کي وحشيانہ فائرنگ ميں بيس بچوں سميت تيس افراد ہلاک ہوگئے تھے۔ايک اور رپورٹ کے مطابق اوکلاہاما ميں پوليس نے ايک اسکولي بچے کو اسکول ميں بم رکھنے کي منصوبہ بندي کے الزام ميں گرفتار کرليا ہے۔ روئٹرز کے  مطابق پوليس نے بتايا ہے کہ يہ اسکولي بچہ اسکول ميں بم کا دھماکہ کرکے اپنے ساتھيوں کو ہلاک کرنا چاہتا تھا۔ پوليس کے مطابق بچے نے تفتيش کے دوران اعتراف کيا ہے کہ وہ بم کے دھماکے کے ذريعے  اپني کلاس کے بچوں کو ہلاک کرنے کے لئے  مناسب موقع کي تلاش ميں تھا۔۔۔۔۔۔/110