14 دسمبر 2012 - 20:30

بعض نامعلوم مسلح افراد نے آج صبح قاہرہ کے التحریر اسکوائر میں دھرنا دینے والے افراد پر حملہ کیا ہے جس کی وجہ سے بعض افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق  بعض نا معلوم مسلح افراد نے التحریر اسکوائر میں دھرنا دینے والے افراد پرحملہ کیا ہے جس کے نتیجے میں کچھ افراد زخمی ہو گئے ہیں اورعلاج کے لیے انہیں فیلڈ میڈیکل کیمپسں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔دھرنا دینے والے ایک شخص نے ا س بارے کہا ہے کہ دھرنا دینے والے بعض افراد نے حملہ آوروں کی جانب پتھر اور شیشے کے ٹکڑے پھینکے ہیں اور انہیں اس اسکوائر سے باہر نکالا ہے۔قابل ذکر ہے کہ التحریر اسکوائر میں دھرنا دینے والے سینکڑوں مصریوں نے گزشتہ تین ہفتوں سے آئین کے مسودے کہ جسے مصر کے صدر محمد مرسی نے پیش کیا تھا پر اعتراض کرتے ہوئے دھرنا دیا ہوا ہے ۔دھرنا دینے والے افراد کا خیال ہے کہ اس نئے آئین میں ایک شخص کی حکومت مستحکم ہو گی اور اس سے ملک میں ایک نئی آمریت کی راہ کھلے گی وہ کہتے ہیں کہ یہ مسودہ اسلامی تحریکوں کے مفاد میں ہے۔.........

/110