اہل البیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ نے بعض عربی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ دسیوں شدت پسند صیہونیوں نے گزشتہ روز "حانوکا عید "کہ جو ایک ہفتہ تک جاری رہتی ہے کا بہانہ بنا کر مسجد الاقصی پرحملہ کیا ہے۔الاقصی وقف ومیراث انسٹی ٹیوٹ نے کہا ہے کہ شدت پسند یہودی صیہونی حکومت کی پولیس کے ہمراہ مل کر گروپ کی صورت میں باب المغاربہ سے مسجد الاقصی میں داخل ہوئے ہیں اور اس مقدس مقام کی حرمت کو پامال کیا ہے۔اس انسٹی ٹیوٹ نے کہا ہے کہ صیہونی حکومت کے مسجدالاقصی پر مسلسل حملے قابل مذمت ہیں اور یہ اقدام مسجد الاقصی کی حرمت کو پامال کرنا شمار ہوتا ہے۔قابل ذکر ہے کہ شدت پسند یہودیوں نے اس سے قبل بھی مختلف بہانوں سے کئی مرتبہ اس مسجد میں داخل ہو کر اس مقدس مقام کی بے حرمتی کی ہے اور وہاں پر جاکر ڈانس وغیرہ کرتے رہے ہیں کہ جس سے مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچی ہے۔۔۔۔۔۔/110
14 دسمبر 2012 - 20:30
News ID: 372331
درجنوں شدت پسند یہودیوں نے گزشتہ روز یہودی کا بہانہ بنا کر مسجد الاقصی پرحملہ کیا ہے۔