12 دسمبر 2012 - 20:30

کوئٹہ: امریکہ نواز تکفیریوں کےحملے میں زخمی ہونے والا شیعہ نوجوان شہید ہوگیا۔

اہل البیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ  کے مطابق مورخہ 4 دسمبر کے دن کالعدم تنظیم لشکر جھنگوی کے دہشتگردوں کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے شیعہ نوجوان الطاف حسین  CMH  ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگئے۔ ذرائع ابلاغ کی اطلاعات  کے مطابق شہید ہونے والے الطاف حسین کو نچاری امام بارگاہ میں سپرد خاک کر دیا گیا۔
واضع رہے کہ دہشتگردوں نے  4 دسمبر کے دن کوئٹہ کے فوجی علاقے میں واقع عسکری پارک کے قریب دو بھائیوں کو نشانہ بنایا تھا۔ دہشتگردوں کی فائرنگ سے موقعے پر ہی اشفاق حسین شہید ہوگئے تھے جبکہ اُن کے بھائی الطاف زخمی ہوئے تھے جو شہید ہوگئے۔

۔۔۔۔۔۔۔

/110