اہل البیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق کراچی عباس ٹاؤن میں امام بارگاہ کے نزدیک بم دھماکے میں دو مؤمنین شہید اور تقریبا 16 کے قریب زخمی ہو گئے۔ زخمیوں میں سے بعض کی حالت بہت نازک بتائی گئی ہے۔ اس کے علاوہ کراچی کے علاقے اورنگی ٹاون طوری بنگش کالونی میں مسجد سلمان فارسی کے قریب کالعدم سپاہ صحابہ کے دہشتگردوں کی فائرنگ سے 1 شیعہ مومن شہید اور ایک زخمی ہوا ۔شہید ہونے والے شیعہ مومن کی شناخت 23 سالہ ظہیر حسین ولد ہاشم حسین کے نام سے ہوئی ہے جبکہ زخمی ہونے والے نوجوان کی شناخت حشمت حسین کے نام سے ہوئی ہے اور ان کا مجلس وحدت مسلمین سے تعلق بتا جارہا ہے۔ دونوں مومنین اورنگی ٹاون کے ہی رہائشی بتائے جاتے ہیں۔ زخمی اور شہید ہونے والے مومنین کو عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ادھر شیر پاؤکالونی لانڈھی کی مسجد و امام بارگاہ کے متولی باقر شاہ ہمدانی اور بہاول شاہ ہمدانی، تکفیری ـ وہابی دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہید ہو گئے ہیں۔ دونوں شہداء کی میتیں جائے وقوعہ سے فوراً جناح ہسپتال منتقل کردی گئی ہیں۔ ایک ہفتے میں آج شیعہ ٹارگٹ کلنگ کا لانڈھی میں یہ دوسرا واقعہ ہے۔
شہید باقر شاہ اور شہید بہاول شاہ جو آپس میں چچا بھتیجے تھے ان کو آج دوپہر میں سپاہ یزید کے دہشتگردوں نے فائرنگ کرکے شہید کر دیا تھا ان دونوں شہدا کی نماز جنازہ آج بعد نماز مغربین ادا کی گئی بعد ازا ان شہدا کی میتیں ان کے آبائی علاقے چکوال روانہ کر دی گئیں۔ظاہر ہے کہ لانڈھی، قائد آباد، ماروی گوٹھ، فیوچر کالونی، مانسہرہ کالونی ۔ مجید کالونی، بلال کالونی، عوامی کالونی اور دیگر آبادیوں میں کالعدم تنظیم لشکر جھنگوی اور تحریک طالبان کے دہشتگرد بڑی تعداد میں موجود ہیں جو ان آبادیوں میں موجو د شیعہ مسلمانوں کو دہشتگردی کا نشانہ بنا رہے ہیں۔
دریں اثناء موصولہ اطلاعات کے مطابق کراچی ـ لیاقت آباد کے علاقے سندھی ہوٹل کے قریب کالعدم تکفیری دہشتگردوں کی کار پر فائرنگ کے نتیحے میں اسسٹنٹ ڈایریکٹر عطا عباس اپنے ڈرایئور سمیت زخمی ہوگئے ہیں اور انہیں عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا ہے جبکہ گلگت الرٹ کی اطلاع کے مطابق کشروٹ کے مقام پر کالعدم تکفیری دہشتگردوں کی فائرنگ سے 3 مومنین کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے جنہیں جنرل ہیڈکوارٹر اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔/110