11 دسمبر 2012 - 20:30

کیوبا نے ایک بار پھر پرامن ایٹمی توانائي سے استفادے پر مبنی اسلامی جمہوریہ ایران کے حق کی حمایت کی ہے۔

ابنا: پریس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کیوبا کے نائب وزیر خارجہ مارسیلینو  میڈینا (Marcelino Medina) نے اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب وزیر خارجہ علی اصغر حاجی کے ساتھ ملاقات میں کہا کہ ان کا ملک پرامن مقاصد کے لئے ایٹمی توانائي سے استفادے پر مبنی اسلامی جمہوریہ ایران کے حق کی حمایت کرتا ہے۔ کیوبا کے نائب وزیر خارجہ نے اس ملاقات میں ایران کے پرامن ایٹمی پروگرام کے بارے میں مغرب کے بے بنیاد الزامات کو تنقید کا نشانہ بنایا اور علاقائي اور بین الاقوامی سطح پر عدل و انصاف اور امن کی حمایت میں ایرانی کردار کو سراہا۔انہوں نے مشرق وسطی کو عام تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں سے پاک کرنے، آزاد فلسطینی مملکت کے قیام، فلسطینیوں کے حقوق کے حصول اور بیرونی مداخلت کے بغیر بحران شام کے حل پر مبنی ایرانی تجاویز کا خیرمقدم کیا اور ان کی حمایت کا اعلان کیا۔۔۔۔۔۔۔/110