11 دسمبر 2012 - 20:30

کالعدم تکفیری ٹولوں کے دہشتگردوں نے بھکر کے نواحی علاقے کوٹلہ جام والی سڑک کے ایک چوک پر نصب علم پاک کو نذر آتش کیا ہے۔

ابنا: علم حضرت عباس علیہ السلام کو جلائے جانے پر مجلس وحدت کے مقامی رہنماوں کی قیادت میں پوراشہر احتجاج کررہاہے، اور مظاہرین مطالبہ کررہے ہیں کہ علم کی توہین کے مرتکب نامزد ملزموں پر فوری طور پر ایف آئی آر درج کی جائے۔ اطلاعات کے مطابق بھکر کے نواحی علاقے کوٹلہ جام والی سڑک کے ایک چوک نصب علم پاک کو جلایا گیا جس کے سبب ہزاروں افراد سراپا احتجاج بن گئے اور پولیس کو شرپسندوں کیخلاف ایف آئی آر درج کرنے اور گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا لیکن پولیس شرپسندوں کی جانب داری کرتے ہوئے نامعلوم افراد کیخلاف ایف آئی آر درج کرنا چاہتی ہے جبکہ شرپسند سب کے لئے واضح ہیں جبکہ مجلس وحدت کے رہنماوں کا کہنا ہے کہ ملزم جانے پہچانے ہیں اور نامزد ایف آئی آر درج ہونی چاہیے دھرنا جاری ہے مذاکرات بھی دو بار ناکامی کے بعد پھر سے شروع ہو چکے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔/110