اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق سوڈانی فورسز نے مذکورہ عقاب شکار کرنے کے بعد ذرائع ابلاغ کو بتایا کہ عقاب کے پروں پر ایسے چھوٹے آلات نصب تھے جو شمسی توانائی سے چارج ہوا کرتے ہیں اور یہ آلات صہیونی ریاست کے بنے ہوئے ہیں۔سوڈانی فورسز کے بقول عقاب سے حاصل ہونے والے آلات براہ راست جاسوسی سیارچوں سے متصل ہوتے ہیں اور مختلف علاقوں سے لی ہوئی تصاویر سیٹلائٹ کے ذریعے متعلق اسٹیشنوں کو بھجواتے ہیں۔سوڈانی حکام کہ کہنا ہے کہ عقاب سے ملنے والے آلات پر کندہ الفاظ سے معلوم ہوتا ہے کہ وہ قدس شہر کی عبری یونیورسٹی میں بنے ہیں جنہیں ابتداء میں سوڈان اسمگل کیا گیا تھا اور پھر ایک عقاب پر نصب کیا گیا تھا۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔/110
9 دسمبر 2012 - 20:30
News ID: 371241
سوڈانی افواج نے دارفور کے مغرب میں واقع "کرنک" کے علاقے میں ایک جاسوس عقاب کو شکار کیا ہے جو سرزمین فلسطین کو غصب کرنے والے صہیونیوں کے ہاتھوں نہایت حساس اور جدید ترین جاسوسی آلات سے لیس کیا گیا تھا۔