8 دسمبر 2012 - 20:30

تحریک تحفظ پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر عبد القدیر خان نے کہا ہے کہ نوجوان اب بھی ملک کی تقدیر بدلنے کے لیے نہ اٹھے تو چور اور لیٹرے دوبارہ برسراقتدار آجائیں گے، پھر لوگو ں کو گھاس بھی کھانے کو نہیں ملے گی۔

ابنا: ڈاکٹر عبدالقدیر خان جماعت اسلامی پاکستان کے سابق امیر قاضی حسین احمد اور صوبائی جنرل سیکرٹری شبیر احمد خان سے جماعت اسلامی خیبرپختونخوا کے صوبائی دفتر المرکز الاسلامی پشاور کے دورے کے دوران ملاقات میں بات چیت کررہے تھے۔ ڈاکٹر قدیر کا جماعت اسلامی کے صوبائی مرکز پہنچنے پر پرتپاک استقبال کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں زمانہ طالب علمی میں وہ اسلامی جمعیت طلبہ کی لائبریری سے اسلام، تاریخ اسلام اور دوسرے موضوعات پرکتب لیکر پڑھتے تھے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔

/110