6 دسمبر 2012 - 20:30

صدر پاکستان آصف علی زرداری آج بروز جمعہ اسلامی جمہوریہ ایران کے دورے پر آرہے ہیں۔

ابنا: پاکستان کے ایوان صدر کے ترجمان نے کہا کہ کہ پاکستان کے صدر آصف علی زرداری اپنے ایران ہم منصب ڈاکٹر محمود احمدی نژاد کی دعوت پر آج جمعہ کے روز اسلامی جمہوریہ ایران کے دورے پر تہران پہنچ رہے ہیں جہاں وہ ایرانی صدر کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کا جائزہ لیں گے۔پاکستانی صدر کی صدر احمدی نژاد ملاقات گذشتہ دو ہفتوں کے دوران صدر مملکت احمدی نژاد اور پاکستان کے صدر آصف علی زرداری کی دوسری ملاقات ہوگی۔ اس سے قبل اسلام آباد میں ڈی -8  اجلاس کے موقع پر بھی ان کی ملاقات ہوئی تھی۔ ادھر اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان رامین مہمانپرست نے پرسوں کہا تھا کہ صدر زرداری کے دورۂ تہران میں ایران – پاکستان گیس پائپ لائن کے حوالے سے آخری معاہدے پر دستخط ہونگے۔ واضح رہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے پاکستان میں گیس پائپ لائن بچھانے میں 500 میلین ڈالر سرمایہ کاری کرنے کی آمادگی ظاہر کی ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔/110