4 دسمبر 2012 - 20:30

ایران کی پارلیمنٹ مجلس شوراۓ اسلامی کے خارجہ پالیسی اور قومی سلامتی کمیشن کے رکن نے کہا ہے کہ ایرانی میڈیا کے خلاف امریکی سینٹ میں نئی پابندیوں کی منظوری، اسلامی جمھوریۂ ایران کے ذرائع ابلاغ کے مقابلے میں مغرب کی بے بسی کی غماّز ہے ۔

ابنا: جواد جہانگیر زادہ نے ہمارے نمائندے کے ساتھہ گفتگو کر تے ہوۓ صراحت کے ساتھہ کہا کہ ایرانی ریڈیو اور ٹی وی پر پابندی عائد کرنے پر مبنی امریکی سینٹ کے اقدام نے ڈیمو کریسی کےبارے میں  اس ملک کے جھوٹے دعووں کی ماہیت سب پر آشکارا کر دی ہے ۔ انھوں نے کہا کہ دنیا کے ظاہری ڈیموکریٹک ٹریبون ، ایرانی میڈیا کی آواز کو دبانے کی کوشش کرتے ہوئے دنیا بھر میں اپنے ہی میڈیا کی تسلط قائم کرنے کی کوشش کررہے ہیں لیکن ان  کوششوں کے باوجود عالمی برادری میں ایرانی ذرائع ابلاغ کومزید مقبولیت حاصل ہونے کے علاوہ اور کوئی نتیجہ برامد ہونے والا نہیں ہے ۔
واضح رہے کہ دمشق میں العالم اور پریس ٹی وی چینلوں کے دفتروں پر ہونے والے دھشتگردانہ حملوں کے ساتھہ ہی امریکی سینٹ کے نمائندوں نےیہ تجویز پیش کی کہ ایرانی ریڈیو اور ٹی وی نیز اس ادارے کے سربراہ کو امریکی پابندیوں کی فہرست میں شامل اور ان سے مربوط اثاثوں کو منجمد کر دیا جائے۔
۔۔۔۔۔۔۔
/110