ابنا: مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے لاہور میں پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں حیدر علی مرزا کی عیادت کے بعد گفتگو کرتے ہوئے علامہ راجہ نا صر عباس جعفری نے کہا کہ ملکی فطری دفاع پر حملہ دراصل پاکستان کی سالمیت پر حملہ ہے، حالات ایسے رہے تو نوجوانوں پر کنٹرول کرنا مشکل ہو گا، قاتل اور ظالم دندناتے پھر رہے ہیں اور الٹا ہمیں سیکورٹی اداروں اور انتظامیہ کے ہاتھوں ہراساں کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گلگت کے حالات کو جان بوجھ کر خراب کیا جا رہا ہے، ہمارے گلگت کے رہنما آغا نئیر عباس کی بلاجواز گرفتاری عوام میں اشتعال پیدا کرنا اور پرامن عامہ میں خلل ڈالنے کی مذموم کوشش ہے۔راجہ ناصر عباس نے کہا کہ ہم حکمرانوں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ پر امن شہریوں اور محب وطن لوگوں کو مجبور نہ کریں کہ وہ بھی تنگ آ کر میدان میں نکلنے پر مجبور ہو جائیں۔ انہوں نے کہا کہ آخر کب تک ظلم برداشت کرتے رہیں گے، حکومت عوامی حمایت حاصل کرنے میں مکمل ناکام ہو چکی ہے، ملک میں فوجی آپریشن کے بغیر کوئی حل ممکن نہیں۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کو فوج کے حوالے کیا جائے تاکہ دہشت گردوں کا قلع قمع ہو سکے اور تکفیری ٹولوں کو لگام دی جائے۔
۔۔۔۔۔
/110