2 دسمبر 2012 - 20:30

افغانستان یے صوبہ نیمروز کے علاقے بارہ امام میں نیٹو کے ایک فضائی حملے میں 3 عام شہری مارے گئے ہیں۔

ابنا: پریس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نیٹو کے جنگی طیاروں نے آج افغانستان کے صوبۂ نیمروز میں بمباری کرکے تین عام افغان شہریوں کو قتل کردیا۔ اس حملے کے بارے میں افغان حکام کا کہنا ہے کہ اس میں 3 طالبان ہلاک ہوئے ۔ خاشرود کے کمشنر محمد ہاشم نورزائی نے کہا کہ بارہ امام کے علاقے میں امریکیوں کی جانب سے ہونیوالے اس حملے میں 3 طالبان ہلاک ہوئے۔اس سے قبل بھی اسی طرح کے حملوں میں درجنوں عام شہری جاں بحق ہوئے ہیں جبکہ افغان حکومت کے احتجاج کے باوجود نیٹو کی جانب سے عام افغان عوام پر حملے جاری ہیں۔افغانستان سے موصولہ ایک اور خبر کے مطابق صوبۂ ہلمند میں افغان فوجیوں پر حملے میں 6 اہلکار ہلاک ہوئے ہیں۔ طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے دعوی کیا کہ طالبان نے آج ہلمند کے شہر نہرسراج کے یخچال علاقے میں افغانستان کی قومی فوج کی ایک گاڑی کے راستے میں بارودی سرنگ کا دھماکہ کیا جسکے نتیجے میں 6 افغان فوجی ہلاک ہوئے ۔ادھر افغانستان کے سیکوریٹی ذرائع نے اعلان کیا کہ صوبۂ فراہ کے بالا بلوک میں 8 طالبان گرفتار ہوئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق یہ افراد اس صوبے میں متعدد حملوں میں ملوث رہے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔

/110