ابنا: اطلاعات کے مطابق محمد مہدی آخوندزادہ نے جمعہ کے روز روس کے دارالحکومت ماسکو میں ایک پریس کانفرنس سےخطاب کیا۔انہوں نے پریس کانفرنس سے اپنے خطاب کے دوران شام کے بارے میں روسی حکام کے ساتھ ہونے والی بات چیت کی طرف اشارہ کیا اور کہا کہ ایران اور روس شام میں بیرونی اور فوجی مداخلت نیز دہشت گردوں کے لئے اسلحہ اور فوجی سازو سامان کی ترسیل کے خلاف ہیں کیونکہ یہ اقدام اقوام متحدہ کے منشور کے منافی ہے۔انہوں نے کہا کہ ایران کی پالیسی شام کے بحران کے سیاسی حل میں مدد دینے پر مبنی ہے اور مختلف شامی گروپوں کی شرکت سے تہران میں شام کے قومی مذاکرات کا انعقاد بھی اسی غرض سے کیا گيا۔ایرانی نائب وزیر خارجہ نے روسی حکام کے ساتھ مشرق وسطی کی صورت حال پر بات چیت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ، مشرق وسطی میں، صہیونی ریاست تمام بین الاقوامی اصولوں کی خلاف ورزی کررہی ہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔/110
30 نومبر 2012 - 20:30
News ID: 368812
اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب وزیر خارجہ محمد مہدی آخوندزادہ نے کہا ہے کہ ایران اور روس شام میں بیرونی اور فوجی مداخلت کے خلاف ہیں۔