ابنا: اسنا کی رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر علی لاریجانی نے آج بغداد میں عراقی پارلیمنٹ کے اسپیکر اسامہ نجیفی سے ملاقات کے دوران کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران ناوابستہ تحریک اور عراق عرب لیگ کے سربراہ کی حیثیت سے علاقے میں مؤثر کردار ادا کرنے کے لئے بہت زیادہ صلاحیتوں کے حامل ہیں۔انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران اور عراق کے درمیان مختلف سیاسی، اقتصادی اور صنعتی میدانوں میں اچھا باہمی تعاون ہوسکتا ہے۔اس ملاقات میں عراقی پارلیمنٹ کے اسپیکر اسامہ نجیفی نے ایران و عراق کے درمیان پارلیمانی وفود کے دوروں میں اضافے پر تاکید کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ علاقے کے حالات مسلمانوں کے فائدے پر منتج ہوں۔ڈاکٹر لاریجانی نےگزشتہ روز نجف سے اپنا تین روزہ دورۂ عراق شروع کیا تھا اور نجف میں جید علمائے کرام سے ملاقات کے بعد آج وہ دارالحکومت بغداد پہنچے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔/110
28 نومبر 2012 - 20:30
News ID: 368329
ایرانی پارلمینٹ مجلس شورائے اسلامی کے اسپیکر ڈاکٹر علی لاریجانی نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران اور عراق ،علاقے میں مؤثر کردار کے لئے بہت زیادہ صلاحیتوں کے حامل ہیں۔