ابنا: اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان جناب رامین مہمان پرست نے آج ہمارے نمائندے سے گفتگو میں امریکہ کی جانب سے ملک کی فضائی حدود کی خلاف ورزی پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی اس سلسلے میں ،اقوام متحدہ اور سلامتی کونسل میں شکایت، اس بات کی علامت ہے کہ ہم اپنے ملک کے دفاع کےلئے پوری طرح سنجیدہ ہیں ۔انہوں نے امریکی فوج کی جانب سے اکتوبر سے ابتک 8 مرتبہ ایران کی فضائی خلاف ورزی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے مزید کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے اس سلسلے میں امریکی حکومت سے سخت احتجاج کرتے ہوئے اس سے مطالبہ کیا ہے کہ بین الاقوامی قوانین کے مطابق دوسرے ممالک کی خودمختاری اور ارضی سالمیت کا احترام کرے۔جناب رامین مہمان پرست کا کہنا تھا کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے اپنی فضائی حدود کی خلاف ورزی پر اقوام متحدہ اور سلامتی کونسل میں امریکہ کے خلاف دو الگ الگ مراسلوں میں شکایت کی ہے اور ان سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ اس حوالے سے امریکی حکومت کو نوٹس دے کر مستقبل میں اس طرح کے اقدامات کی روک تھام کی جائے۔۔۔۔۔۔۔
/110