ابنا: اسلامی جمہوریہ ایران کی مجلس شورائے اسلامی (پارلیمان) ڈاکٹر علی لاریجانی نے کہا ہے کہ قیام عاشورا مسلمانوں اور پوری انسانیت کیلئے حیات بخش پیغام ہے ۔ انھوں نے آج ترکی کے شہر استنبول میں حسینی عزاداروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قیام عاشورا، مسلمانوں اور پوری انسانیت کو آزادی و حّریت پسندی کا پیغام دیتا ہے اور دنیا کو اس وقت، تسلط پسندانہ نظام اور بین الاقوامی صیہونیزم کا مقابلہ کرنے کیلئے ماضی سے کہیں زیادہ قیام عاشورا کے حیات بخش دروس کی ضرورت ہے ۔ ایران کی مجلس شورائے اسلامی کے اسپیکر نے کہا کہ صیہونی حکومت کے مقابلے میں غزہ کی آٹھہ روزہ جنگ میں تحریک مزاحمت کی قابل فخر کامیابی سے یہ غاصب حکومت، اپنی موت آپ مرجائیگی ۔ انھوں نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ مسلمانوں میں اتحادویکجہتی امریکہ و اسرائیل کی تمام سازشوں پر فتح دلا سکتی ہے کہا کہ علاقے کے تمام ملکوں کو چاہیئے کہ ہوشیاری کا مظاہرہ کریں اور امریکہ و اسرائیل کی پالیسیوں کا کھلونا نہ بنیں ۔۔۔۔۔۔۔۔
/110