ابنا: سرگودھا میں امام بارگاہ کے سامنے رہائشی فلیٹ پر چھاپے کے دوران باجوڑ کے رہائشی پانچ مشتبہ افراد گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ سرگودھا کی بڑی قدیمی امام بارگاہ بلاک 19 کے سامنے رہائش پذیر پانچ مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا۔ یہ لوگ کرایہ پر حاصل کر دہ ایک فلیٹ میں موجود تھے جو ممکنہ طور پر دہشت گردی کے لئے منصوبہ بند کر رہے تھے۔ پولیس نے پانچوں افراد کو حراست میں لیکر نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار افراد سے تفتیش کی جا رہی ہے کہ یہ لوگ کس مقصد کیلئے یہاں رہائش پدیر تھے پانچوں افراد کا تعلق باجوڑ سے بتایا گیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
/110