اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق ایرانی یونیورسٹیوں میں رہبر معظم انقلاب مد ظلہ العالی کے نمائندے حجت الاسلام والمسلین محمد محمدیان کی تالیف کردہ کتاب " کربلا کی معتبر تاریخ " کو جامعۃ المصطفی صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم العالمیہ کے فارغ التحصیل طالبعلم جناب عمار ام مویچ نے بوسنیائی زبان میں ترجمہ کیا ہے یہ کتاب عالمی اہل بیت (ع) اسمبلی کے تعاون سے زیور طبع سے آراستہ ہو کر منظر عام پر آ گئی ہے۔ یہ کتاب ملا صدرا سارایوو نامی ادارے سے ۱۴۳۴ ہجری قمری محرم الحرام کے شروع میں چھپوائی گئی ہے۔ابنا کے صحافیوں کی رپورٹ کے مطابق کتاب " کربلا کی معتبر رپورٹ " میں سید الشہداء امام حسین(ع) کے کربلا پہنچنے سے لیکر ان کی شہادت تک کے تمام واقعات کو احادیث اہل بیت (ع) اور معتبر ومستند تاریخی منابع سے اخذ کیا گیا ہے۔ایک سو چودہ صفحات پر مشتل یہ کتاب دو ہزار نسخوں کی تعداد میں چھپوائی گئی ہے۔۔۔۔۔۔۔
/110