18 نومبر 2012 - 20:30

فلسطینی مجاہدین نے صہیونی ریاست کے ایک جنگی بحری جہاز اور ایک ڈرون طیارے کو نشانہ بنایا ہے ۔

ابنا: سعودی عرب کی خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق حماس کی فوجی شاخ عزالدین قسام بریگیڈ نے آج اعلان کیا کہ صہیونی ریاست کے ایک جنگی جہاز کو 5 میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا۔ صہیونی ذرائع نے اس خبر کی تصدیق کی ہے ۔ادھر الاقصی ٹی وی نے بھی اعلان کیا کہ فلسطینی مجاہدین نے صہیونی ریاست کے ایک اور ڈرون طیارے کو مار گرایا ہے ۔یاد رہے فلسطینی مجاہدین نے اس سے قبل بھی صہیونی فوج کے ایک ایف 16 جنگی طیارہ اور ایک ڈرون کو مار گرایا تھا۔درین اثنا صہیونی ذرائع نے اعلان کیا کہ تل ابیب میں بن گوریون ہوائی اڈا فلسطینیوں کے حملوں کے بعد بند ہواہے اور اس میں موجود طیاروں کو ایک خفیہ مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔ صہیونی ذرائع نے اسی طرح فلسطینی مجاہدین کے کل کے راکٹ حملوں میں ایک صہیونی کی ہلاکت اور23 دیگر کے زخمی ہونے کی خبر دی ہے ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔

/110