17 نومبر 2012 - 20:30

عراق کار بم دھماکہ ۔ پاکستانیوں سمیت سات زائرین امام حسین(ع) شہید پاکستانی زائرین بھی شہداء میں شامل ہیں

ابنا: اطلاعات کے مطابق عراقی دار الحکومت بغداد میں کا ر کے ذریعے بم دھماکہ کیا گیا جسکے نتیجے میں اب تک7 زائرین امام حسین (ع) کی شہادت کی اطلاع ہے۔ عراقی پولیس اور ہسپتال کے ذرائع کے مطابق یہ واقعہ شمالی بغداد کے نزدیک بلد کے مقام پر پیش آیا ہے جو بغداد سے تقریباً80 کلو میٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔ اس واقعے میں دہشت گردوں نے بارود سے بھری ایک کار کو اس وقت ریموٹ کنٹرول سے اڑا دیا جب زائرین کے قافلے سامرا میں مقاماتِ مقدسہ کی زیارات کے بعد واپس بغداد کی جانب رواں دواں تھے۔ زائرین اس علاقے میں موجود ایک ہوٹل پر کھانا کھانے کے لئے رکے تھے جب سڑک کے کنارے پہلے سے کھڑی ایک کارمیں زور دار دھماکے ہوا۔واضح رہے کہ یہ سانحہ ایک ایسے وقت میں پیش آیا ہے کہ جب عاشورا میں فقط چند روز باقی ہیں اور دنیا بھر سے لاکھوں زائرین فرزند رسول (ص) سید الشہداء امام حسین (ع) کی شہادت کے ایام میں عزاداری کی رسومات میں شرکت کے لئے عراق میں موجود ہیں۔ مزید تفصیلات کے مطابق 30 زخمی زائرین کی حالت اتہائی تشویش ناک بتائی جا رہی ہے۔ شہید ہونے والے زیادہ تر زائرین کا تعلق پاکستان اور ایران سے ہے جو عاشورا محرم کے مخصوص ایام میں زیارات کے لئے عراق میں موجود تھے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔/110