ابنا: ارنا کی رپورٹ کے مطابق عراق کے صدر جلال طالبانی نے ترکی کے ایک اخبار "ملیت" کو دئیے گئے انٹرویو میں کہا کہ ترکی، شام کے حالات کا صحیح تجزیہ نہیں کرسکا اور اب ترکی اس نتیجے پر پہنچا ہے کہ شام کے بارے میں اس کے اندازے بالکل غلط تھے۔
جلال طالبانی نے کہا کہ شام میں بحران کے آغاز پر وہاں کے سیاسی اور سیکورٹی حالات کے بارے میں ترکی کا تجزیہ صحیح نہیں تھا بلکہ ترک حکام کا خیال تھا کہ آسانی کے ساتھ بشار اسد کو اقتدار سے ہٹایا جاسکتا ہے۔
عراقی صدر نے شام کے بہت سے لوگوں کی طرف سے شامی حکومت کی حمایت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ شام کے مسائل ترکی کے سیاست دانوں کے خیالات سے کہیں زیادہ پیچیدہ ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔
/110
17 نومبر 2012 - 20:30
News ID: 365602
عراق کے صدر جلال طالبانی نے کہا ہے کہ ترکی نے شام کے بارے میں مخاصمانہ پالیسی اپنا کر غلطی کی ہے۔