17 نومبر 2012 - 20:30

غزہ سے کئے جانے والے تحریک مزاحمت کے میزائیل اور راکٹ حملوں میں 15 صہیونی زخمی ہوگئے۔

ابنا: صہیونی ذرائع کے حوالے سے قدس نیٹ کے مطابق مقبوضہ فلسطین کے اشکول علاقے پر کئے جانے والے حملے میں تین صہیونی فوجی زخمی ہوئے جبکہ بئرالسبع اور عسقلان پر بھی چار راکٹ فائر کئے گئے۔  رپورٹ کے مطابق مقبوضہ فلسطین کے جنوب میں واقع کئی صہیونی بستیاں آبادی سے خالی ہوگئی ہیں۔ حماس نے اعلان کیا کہ آج صبح سے ابتک مقبوضہ فلسطین کے علاقوں کو 60 سے زائد راکٹوں سے نشانہ بنایا ہے جبکہ صہیونی ذرائع نے بھی اعتراف کیا کہ صہیونی پارلیمنٹ کی عمارت، فلسطینیوں کے ایک راکٹ کی زد میں آگئي ہے۔ فلسطین کی تحریک مزاحمت کی جانب سے یہ حملے غزہ پرصہیونی ریاست کی وحشیانہ جارحیت کے جواب میں کئے جارہے ہیں کہ جن میں ابتک 41 فلسطینی مسلمان شہید اور 350 سے زائد زخمی ہوچکے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔

/110