17 نومبر 2012 - 20:30

پاکستان نے غزہ پر صہیونی ریاست کی جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے مقبوضہ فلسطین میں صہیونیوں کے جرائم کے خاتمے کا مطالبہ کیا ہے۔

ابنا: پاکستان کی وزارت خارجہ کے ترجمان معظم خان نے آج ایک بیان میں فلسطینی امنگوں کی حمایت کرتے ہوئے تاکید کے ساتھہ کہا کہ جب تک فلسطینیوں پر صہیونیوں کے مظالم جاری ہیں مشرق وسطی میں امن قائم نہیں ہوسکتا ۔ انھوں نے تاکید کے ساتھہ یہ بھی کہا کہ فلسطینیوں پر صہیونیوں کے حملے اور ان کے رہائشی مکانات کی تباہی، بین الاقوامی قوانین اور انسانی حقوق کے ضوابط کے منافی ہے ۔ پاکستان کی وزارت خارجہ کے ترجمان معظم خان نے یہ بھی کہا کہ ان کا ملک، اقوام متحدہ میں فسلطین کی رکنیت کا حامی ہے ۔

۔۔۔۔۔۔

/110