15 نومبر 2012 - 20:30

تصویر سے معلوم ہوتا ہے کہ ڈیڑھ سال کے فلسطینی بچے کا جسم صہیونی یزیدیوں کے مارٹر حملے سے لگنے والی آگ کے شعلوں میں جل چکا ہے جس کی وجہ سے اس بچے کی شہادت واقع ہوئی ہے۔

کہاں ہیں اسلامی ممالک کے صدور اور بادشاہ؟

عالم اسلام کی قیادت اور خدمت حرمین شریفین کا دعویداار سعودی بادشاہ کہاں دبکا ہوا ہے؟

حال ہی میں ملحد کمال پاشا کی تصویر کے نیچے عالم اسلام کی امامت کا دعوی کرنے والا ترک وزیر اعظم رجب طیب اردوگان کہاں ہے؟

ہاشمی خاندان کا چشم و چراغ کہلوانے والا اردن کا عبداللہ ثانی کہاں ہے؟

کہاں ہیں فریڈم فلوٹیلا کا ڈرامہ رچانے والے؟

کہاں ہیں جلیبیوں اور زعفران اور فٹ بال اور فلم و سینما کے بازیگروں کے لئے فتوے دینے والے سلفی اور وہابی مفتی؟

کیا اب فتوی دینے کا زیادہ مناسب وقت نہیں ہے قبلہ اول کے دفاع و تحفظ کے لئے؟

کہاں وہ مولوی حضرات جو دنیا کے ہر موضوع پر اظہار خیال کرتے ہیں اور اب گویا ان کی زبان کو سانپ نے ڈس لیا ہے؟ کہاں ہیں۔۔۔۔ ؟