اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق بی بی سی کے سابقہ کارکن کی اخلاقی رسوائی کے فاش ہونے اور بچوں کے ساتھ ناجائز تعلقات کے سلسلے میں ایک پروگرام کی نشریات کے بعد اس ایجنسی کے چیئرمین نے اپنے استعفی کا اعلان کر دیا۔گذشتہ روز انٹویسل نے ایک بیان کے دوران دعوی کیا کہ بچوں کے ساتھ غلط تعلقات کے سلسلے میں " لرڈ میک آلیاین " کے متعلق نیوز نائٹ نامی پروگرام میں پیش کی جانیوالی رپورٹ صحت پر مبنی نہیں تھی اور اسے نشر نہیں ہونے چاہیے تھا اپنے استعفی کے بعد بی بی سی کے سربراہ نے اظہار کیا کہ وہ اس پروگرام کے نشر ہونے سے پہلے ان حرکات سے بالکل غافل تھا۔جارج انٹویسل اسی سال ستمبر کے مہینے میں اس کام لیے منتخب ہوا تھا لیکن وہ صرف دو ماہ کے لیے اس عہدے پر باقی رہ سکا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
/110