ابنا: الیوم السابع کی رپورٹ کے مطابق اکمل الدین احسان اوغلو نے جیبوٹی میں اسلامی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے وزراۓ خارجہ کے 39 ویں اجلاس کو ارسال کردہ اپنی رپورٹ میں صراحت کے ساتھہ کہا ہے کہ مغرب، اسلام فوبیا کو قانونی شکل دینے کے در پے ہے۔
اکمل الدین احسان اوغلو نے اپنی رپورٹ میں امریکی ریاست فلوریڈا میں قرآن سوزی اور یوٹیوب میں توھین آمیز فلم نشر کۓ جانے کو مسلمانوں کے حقوق کی خلاف ورزی اور اسلامی مقدسات کی آشکارا توھین قرار دیا ہے ۔ انھوں نے اسی طرح ، اشتعال انگیز اور تشدد آمیز اقدامات کو روکنے کے لۓ قراردارد نمبر 1816 پر عملد رآمد پر تاکید کی۔
۔۔۔۔۔
/110