ابنا: عالمی مجلس برائے تقریب مذاہب اسلامی کے سربراہ آیت اللہ محسن اراکی نے پاکستان میں منعقدہ عالمی اتحاد امت کانفرنس سے خطاب میں اسلام کے دشمنوں سے مقابلے کی ضرورت پرتاکید کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے مذہبی رہنماؤں کے اہتمام سے منعقد ہونے والی یہ کانفرنس ، اسلامی فرقوں کے اتحاد پر دلالت کرتی ہے اور اس کانفرنس میں پاکستان اور دیگر اسلامی ممالک کی ممتاز اور بزرگ شخصیتوں کی شرکت ،اتحاد کی بشارت دے رہی ہے ۔ آیت اللہ محسن اراکی نے اسلامی ملکوں کی راہ میں مغربی رکاوٹوں کی طرف اشارہ کرتےہوئے کہا کہ اگر مسلمان متحد ہوجائيں تو دشمنوں کی سازشیں ناکام ہوجائيں گي۔ انہوں نے کہا کہ امت اسلامی کو درپیش چیلنجوں کے خاتمے کے لئے عالمی سطح پر اتحاد کرنا ہوگا۔پاکستان ملی یکجہتی کونسل کی طرف سے اسلام آباد میں ہونے والی دو روزہ عالمی اتحاد امت کانفرنس کا گذشتہ روز آغاز ہوا تھا۔
۔۔۔۔۔۔۔
/110