8 نومبر 2012 - 20:30

پاکستان کے شورش زدہ شہر کویٹہ میں شعیہ مسلمانوں کی ٹارگٹ کلنگ کا سلسلہ بدستور جاری ہے ۔جس میں 2شعیہ مسلمان شھید ہو گئے۔

ابنا:  کویٹہ سے رپورٹ کے مطابق پہلا واقعہ کوئٹہ کے علاقے ارباب کرم خان روڈ پرپیش آیا جہاں مسلح دھشتگردوں نے موٹر سائیکل سوار نوجوان محمد داود پر فائرنگ کردی جسکی وجہ سے وہ شھید ہو گیا جبکہ دوسرے واقعہ میں مسلح دھشتگردوں نے منو جان روڈ پر فائرنک کر کے غلام رسول کو شھید کر دیا۔پاکستان کی سیاسی اور مذھبی جماعتوں نے ان واقعات کی مزمت کی ہے جبکہ مجلس وحدت مسلمین۔جعفریہ الائینس۔ اور تحفظ عزاداری کونسل نے واقعہ پراحتجاج کرتے ہوئے حکومت سے فوری طور پر مستعفی ہو نے کا مطالبہ کیا۔
.....
/169