ابنا: افغان میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سیامک ہروی نے اوباما کے دوبارہ صدر منتخب ہونے کی طرف اشارہ کرتےہوئے کہا کہ کابل حکومت کو توقع ہے کہ اوباما دہشتگردی کے خلاف جدوجہد میں دہشتگردی کے اڈوں کی نابودی کے مسئلے کو جو کہ پاکستان میں پائے جاتے ہیں ترجیح دیں گے۔ افغان صدرکے ترجمان نے کہا کہ دہشتگردی کےخلاف جدوجہد کے دائرہ کار میں پاکستان کے قبائلی علاقوں پرجوکہ افغانستان میں تشدد کا سرچشمہ ہیں خاص توجہ کرنے سے افغانستان میں دہشتگردی کم ہوجائے گي اور عالمی برادری کی مشکلات میں بھی خاصی کمی واقع ہوگي۔ واضح رہے کہ افغان حکام نے بارہا کہا ہےکہ پاکستان میں القاعدہ اور طالبان کے اڈے ہیں لیکن اسلام آباد حکومت نے ان الزامات کو مسترد کیا ہے۔ افغاں صدر کے ترجمان نے امید کا اظہار کیا ہے کہ اوباما اپنے دوسرے دور صدارت میں افغان مسلح افواج کی ٹریننگ اور اسے بھاری ہتھیاروں سے لیس کرنے کے وعدے پورے کریں گے۔ امریکہ کی جانب سے افغان فوج کو بھاری ہتھیار فراہم نہ کرنے پر صدر کرزئي نے نیٹو اور امریکہ کو کڑی تنقید کانشانہ بنایا تھا اور کہا تھا کہ اگر امریکہ نے یہ کام انجام نہ دیا تو افغانستان روس اور چین سے بھاری ہتھیار خریدنے کی کوشش کرے گا۔...../169
8 نومبر 2012 - 20:30
News ID: 363452
افغان صدر کے ایک ترجمان سیامک ہروی نے امریکی صدر سے مطالبہ کیا ہےکہ وہ پاکستان میں دہشتگردوں کے اڈوں کے مسئلے کا خاص نوٹس لیں ۔