ابنا: سوڈان نے سلامتی کونسل میں سوڈان پر غاصب صہیونی ریاست کے حالیہ حملے کی دوسری بار شکایت کی ہے۔اطلاعات کے مطابق اقوام متحدہ میں سوڈانی سفارت کاروں نے بتایا کہ انہوں نے سوڈان پر صہیونی ریاست کے حالیہ حملے کی مکمل تفصیلات پر مبنی ایک نیا خط سلامتی کونسل کو پیش کیا ہے تاکہ تل ابیب سے خرطوم کی شکایت کا جائزہ لیا جائے۔اقوام متحدہ میں ہندوستان کے نمائندے اور سلامتی کونسل کے موجودہ چیئرمین ہردیپ سنگھ پوری نے سوڈان کا خط موصول ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے سلامتی کونسل کے بدھ کے اجلاس میں مذکورہ مسئلہ پیش کئے جانے کی خبردی البتہ انہوں نے اس سلسلے میں مزید تفصیلات بتانے سے گریز کیا۔واضح ر ہے کہ دو ہفتے قبل صیہونی حکومت کی فوج نے سوڈان کے دارالحکومت خرطوم سے مضافات میں واقع ایک کارخانے پر حملہ کرکے دو عام شہریوں کو ہلاک کردیا تھا اور اس حملے سے مذکورہ کارخانے کو بھاری نقصان بھی پہنچا تھا۔قابل ذکر ہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل اور سیکریٹری جنرل بان کی مون نے صہیونی ریاست کی اس کھلی جارحیت پر خاموشی اختیار کررکھی ہے اور اس کی مذمت میں ایک بیان تک بھی جاری نہیں کیا ہے۔...../169
7 نومبر 2012 - 20:30
News ID: 363204
سوڈان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں صہیونی ریاست کے حالیہ حملے کے بارے میں دوسری بار اس کی شکایت کی ہے۔