ابنا: اسلام مخالف توہین آمیز امریکی فلم کے جواب میں ایرانی دستاویزی فلم " دی پروفٹ " (The Prophet) پچاس سیٹلائٹ چینلوں اور سینکڑوں انٹرنیٹ سائٹوں سے نشر ہورہی ہے۔یہ فلم "المنار" ، "المیادین" ، "ثامن ٹی وی" اور "سحر" سمیت پچاس سے زیادہ سیٹلائٹ چینلوں سے کل نشر ہوگي۔فلم " دی پروفٹ " اسلام و عیسائيت گفتگو کی انجمن اور اسلامی ریڈیو ٹی وی یونین کے اشتراک سے اسلام مخالف توہین آمیز امریکی فلم کے جواب میں بنائي گئي ہے اور اس میں زرتشت ، عیسائیت اور یہودیت سمیت بعض بزرگان دین کے ساتھ گفتگو کی گئی ہے اور مختلف ادیان کی مقدس کتابوں میں مذکور پیغمبر اسلام ۖ کی نشانیوں کو بیان کیا گيا ہے۔ فارسی ، عربی اور انگریزی زبانوں میں بننے والی مذکورہ فلم کی شوٹنگ آسٹریلیا ، ایران ، ہندوستان ، سعودی عرب اور اٹلی جیسے ممالک میں کی گئي ہے۔...../169
6 نومبر 2012 - 20:30
News ID: 362913
اسلام مخالف امریکی فلم کے جواب میں ایرانی دستاویزی فلم " دی پروفٹ " نمائش کے لئے پیش کی جارہی ہے۔