6 نومبر 2012 - 20:30

امريکا ميں ابھي سينڈي طوفان کي لائي ہوئي تباہي سے عوام کو نجات نہيں مل سکي ہے ايک اور طوفان کي آمد کي خبر نے عوام اور انتظاميہ کو وحشت زدہ کرديا ہے -

ابنا: ايک اور طوفان کي آمد نے امريکا کے ساحلي علاقوں ميں، جہاں سينڈي طوفان کے بعد حالات معمول پر نہيں آسکے ہيں، لوگوں ميں وحشت پھيلادي ہے - امريکا کے محکمہ موسميات نے اعلان کيا ہے کہ نيا طوفان شديد بارش اور سيلاب کے ساتھ بدھ اور جمعرات کو امريکا کے مشرقي  ساحلي علاقوں ميں داخل ہوگا - بتايا گيا ہے کہ اس طوفان کي رفتار اسي کلوميٹر في گھنٹہ ہوگي -

نيويارک کے گورنر نے نئے طوفان کي آمد کو تشويشناک بتايا ہے  - انہوں نے ايک پريس کانفرنس ميں کہا ہے کہ عام حالات ميں يہ طوفان مہلک اور تباہ کن نہيں سمجھا جاتا ہے ليکن  سينڈي طوفان کے بعد ابھي ہمارے حالات معمول پر نہيں آسکے ہيں - انہوں نے کہا کہ ممکن ہے کہ ہميں شہر خالي کرنا پڑے- انہوں نے کہا کہ عوام کو اس نئے طوفان کو سنجيدگي سے لينا چاہئے -

   امريکا کے مشرقي ساحلي علاقوں ميں نئے طوفان کي آمد نے ايسي حالت ميں وحشت پھيلائي ہے کہ سينڈي طوفان کو ايک ہفتے سے زائد عرصہ گزرجانے کے باوجود ابھي معمول کي زندگي بحال نہيں ہوسکي ہے - نيويارک اور نيو جرسي ميں بہت سے لوگ سينڈي طوفان کے نتيجے ميں بے گھر ہوگئے ہيں جن ميں سے کچھ کو عارضي پناہگاہيں مل گئي ہيں اور بڑي تعداد ميں ايسے لوگ بھي ہيں جن کو سر چھپانے کے لئے عارضي پناہ گاہ بھي ميسر نہيں آسکي ہے –

فرانس کے ٹي وي چينل ٹوينٹي فور کے مطابق نيوجرسي کے ايک باشندے کا کہنا ہے کہ ہمارا سب کچھ تباہ ہوگيا ہے ، صرف جسم پر لباس باقي بچا ہے اور ہم نہيں جانتے کہ کب اپنے گھر جائيں گے -

    روئٹرس نے امريکي وزارت توانائي کے حوالے سے رپورٹ دي ہے کہ مشرقي ساحلي علاقوں ميں تيرہ لاکھ سے زائد گھروں اور دکانوں کي بجلي اب بھي کٹي ہوئي ہے- امريکي وزارت توانائي نے اعلان کيا ہے کہ سينڈي طوفان کے سبب چوراسي لاکھ سے زائد گھروں کو بجلي کي سپلائي منقطع ہوگئي تھي جن ميں سے تيرہ لاکھ سے زائد گھروں کي بجلي اب تک بحال نہيں کي جاسکي ہے -
.....
/169